ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں

ختم نبوت سے متعلق مستند سوالات اور جوابات

عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی ایمان ہے۔ اس صفحے پر وہ تمام اہم سوالات اور جوابات شامل ہیں جو عام طور پر مسلمانوں کے ذہنوں میں آتے ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا مقصد یہی ہے کہ صحیح فہم اور شعور کے ساتھ امت کو اس عقیدے کی حقیقت سے روشناس کرایا جائے، تاکہ ہر مسلمان قرآن و سنت کی روشنی میں اس ایمان کو بہتر سمجھے اور اس کے تحفظ میں کردار ادا کرے۔

عمومی سوالات اور جوابات

ختم نبوت سے کیا مراد ہے؟

ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں، اور آپ ﷺ کے بعد کسی کو بھی نبوت یا رسالت نہیں مل سکتی۔ یہ عقیدہ اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے اور اس کا مطلب ہے کہ وحی کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے۔

عقیدہ ختم نبوت کب سے ہے؟

عقیدہ ختم نبوت اسلام کے آغاز ہی سے موجود ہے۔ قرآن و سنت میں واضح دلائل ملتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ آخری نبی ہیں۔احادیث رسولﷺبھی اس عقیدہ کو واضح کرتی ہیں، صحابہ کرام، تابعین اور تمام ادوار کے علماء نے اس عقیدہ کو اجماعی طور پر مانا ہے، اور یہ ہمیشہ سے اسلامی ایمان کا حصہ رہا ہے۔

تاجدار ختم نبوت کا کیا مطلب ہے؟

تاجدار ختم نبوت سے مراد حضرت محمد ﷺ ہیں، جنہیں نبوت کا تاج پہنایا گیا اور جو سلسلہ نبوت کے آخری تاجدار ہیں۔ یہ لقب حضور ﷺ کی عظمت اور ختم نبوت کے شرف کو ظاہر کرتا ہے۔

نبوت سے کیا مراد ہے؟

نبوت سے مراد اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ وہ ذمہ داری ہے جس کے ذریعے اللہ کا منتخب بندہ جو اللہ کا پیغام انسانوں تک پہنچاتا ہے۔ نبی کو وحی کے ذریعے ہدایت دی جاتی ہے تاکہ وہ لوگوں کو ایمان، عبادت اور اخلاق کی تعلیم دے۔

عقیدہ ختم نبوت قرآن کی کس آیت سے ثابت ہوتا ہے؟

عقیدہ ختم نبوت قرآن کی ایک سو سے زائد آیا ت سے ثابت ہوتا ہے، لیکن مشہور سورۃ الاحزاب (آیت 40) ہے:

"مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَـكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ”

ترجمہ: "محمد ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن وہ اللہ کے رسول اور سب نبیوں کے خاتم (آخری نبی) ہیں۔”
اس آیت میں واضح ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں، اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

مسیلمہ کذاب نے نبوت کا دعویٰ کب کیا تھا؟

مسیلمہ کذاب نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے آخری دور ۱۰ ھ میں نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ اور ربیع الاول ۱۲ ھ میں بہ عہد خلافتِ صدیقی یمامہ کے اندر قتل کیا گیا۔ اس نے یمامہ کے علاقے میں اپنے پیروکار بنائے اور جھوٹی وحی پیش کی۔

یمامہ کہاں ہے؟

یمامہ موجودہ سعودی عرب کے علاقے نجد میں ایک تاریخی مقام ہے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں مسیلمہ کذاب نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا اور بعد میں جنگ یمامہ ہوئی تھی۔

خاتم کا کیا مطلب ہے؟

خاتم کا مطلب ہے "مہر” یا "اختتام کرنے والا"۔ جب قرآن میں حضرت محمد ﷺ کو "خاتم النبیین” کہا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ﷺ نبوت کے سلسلے پر مہر لگانے اور مکمل کرنے والے اور آخری نبی ہیں۔ جیسے قرآن میں ارشاد خداوندی ہے: "ختم اللہ علیٰ قلوبھم” (مہر کردی اللہ نے ان کے دلوں پر) یعنی جو لوگ ایمان نہیں لائے ان کے دلوں پر ایسی مہر لگادی گئی ہے کہ اب نہ ان کے دلوں میں باہر سے کوئی چیز اس میں داخل ہوسکتی ہے اور نہ اندر سے باہر نکالی جاسکتی ہے۔اسی طرح "خاتم "کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے بھی سلسلہ نبوت پر مہر لگاکر اس کو بند کردیا ہے اب نا کسی کو اس سلسلہ سے نکالا جاسکتا ہے اور نہ کسی نئے شخص کو اس میں داخل کیا جاسکتا ہے۔

عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں