ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں

آیت خاتم النبیین کا اصل مطلب | قادیانی ترجمہ اور غلط تاویل کا رد

ختم نبوت پر مستند احادیث اور اردو ترجمہ کے ساتھ تفصیل جانیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت، احادیث کی تعداد اور حوالہ جات ملاحظہ کریں۔

متعلقہ موضوعات

آیت خاتم النبیین کا اصل مطلب | قادیانی ترجمہ اور غلط تاویل کا رد

آیت خاتم النبیین (Khatam an Nabiyyin) قرآن مجید کی وہ عظیم آیت ہے جو نبی کریم ﷺ کی نبوت کے اختتام اور آپ کے بعد کسی نبی کے نہ آنے کی قطعی دلیل ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

"مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَـٰكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ”
(سورۃ الاحزاب: 40)۔

یہ آیت واضح طور پر بتاتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین (Khatam an Nabiyyin) ہیں یعنی تمام انبیاء کے آخری نبی۔ اس کے ساتھ نبی کریم ﷺ نے  حدیث میں فرمایا:

"اَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ”

(Anā Khātam-un-Nabiyyīn, La Nabi Ba’di) یعنی ’’میں نبیوں کا خاتمہ ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں‘‘۔

قادیانی گروہ نے اسی آیت کی تحریف کر کے اسلام کے بنیادی عقیدے ختم نبوت (Khatm e Nubuwwat) کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔ وہ کہتے ہیں کہ خاتم النبیین کا مطلب صرف ’’مہر لگانے والا‘‘ یا ’’نبوت عطا کرنے والا‘‘ ہے، جو کہ نہ صرف قرآن و حدیث بلکہ عربی لغت اور اجماعی عقیدے کے سراسر خلاف ہے۔

قرآن مجید کی آیت

’’ما کان محمد ابا احد من رجالکم ولٰکن رسول اللہ و خاتم النبیین‘‘

یہ آیت سورۃ احزاب (آیت 40) میں موجود ہے اور عقیدہ ختمِ نبوت کی سب سے مضبوط دلیل ہے۔

"مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَـٰكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ”

اس آیت کا مطلب تمام مفسرین کے نزدیک واضح ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔ یہاں لفظ خاتم النبیین قطعی طور پر یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کے بعد نبوت کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔ 


قادیانی حضرات اس آیت کی اصل روح کو بدل کر تاویل کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ "خاتم النبیین” کا مطلب نبیوں پر مہر لگانے والا یا نبیوں کو بنانے والا ہے۔ یہ تاویل نہ صرف قرآن کے سیاق و سباق کے خلاف ہے بلکہ حدیث اور لغوی دلائل کو بھی رد کرتی ہے۔ اس طرح کے گمراہ کن نظریات اسلام کی بنیادی تعلیمات کو مسخ کرتے ہیں۔


نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی متعدد احادیث میں وضاحت کی کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ حدیث کے الفاظ ہیں:

 "اَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ”

 (میں نبیوں کا خاتمہ ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں)۔ یہ الفاظ اتنے واضح ہیں کہ کسی بھی قسم کی تاویل کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ اس حدیث کو تمام معتبر کتبِ حدیث میں نقل کیا گیا ہے، جو ختمِ نبوت پر قطعی دلیل ہے۔


عربی لغت اور محاورہ کی روشنی میں حقیقت

عربی زبان کے تمام معتبر مآخذ میں "خاتم” کا مطلب "آخری” اور "مکمل”اسی طرح "تمام کرنے والا”اور "کسی شئی پر مہرلگانا” بتایا گیا ہے۔ جیسے "ختم اللہ علٰی قلوبھم” کسی بھی لغت یا تفسیر میں یہ معنی نہیں ملتا کہ خاتم کا مطلب "نئے نبیوں پرمہر لگانے والا” ہو۔ اگر قادیانیوں کی بات مان لی جائے تو قرآن کی واضح آیات اور احادیث کا مفہوم بدل جاتا ہے، جو ہرگز ممکن نہیں۔

مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی ابتدائی تحریروں میں خود لکھا کہ "خاتم النبیین” کا مطلب آخری نبی ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے مرزا کی کتاب (حمامۃ البشریٰ صفحہ 20 خزائن جلد 7 صفحہ 200)

بعد میں جب اس نے جھوٹا دعویٰ کیا تو اس نے معنی بدلنے کی کوشش کی۔ اس تضاد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا نظریہ باطل ہے اور ذاتی خواہشات پر مبنی تھا۔

مرزا کی کتابوں سے خاتم الاولاد کا حوالہ اور اس کا ردّ

مرزا نے اپنی تحریروں میں کہا: "میں خاتم الاولاد ہوں”۔ یہاں اس نے خاتم کا مطلب "آخری” لیا۔ اگر خاتم کا مطلب "مہر لگانے والا” ہوتا تو مرزا کے بعد بھی اولاد ہونی چاہیے تھی، جو اس کے دعوے کو باطل کرتی ہے۔ یہ دلیل خود قادیانی منطق کے خلاف ہے۔

قادیانی کہتے ہیں کہ مرزا کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود بھی کسی نہ کسی شکل میں ختمِ نبوت کے قائل ہیں، مگر اس عقیدے کو مرزا پر لاگو کرتے ہیں، جو اسلام کے بنیادی عقیدے سے کھلا انحراف ہے۔

قرآنی مفہوم کے خلاف قادیانی تاویل

اگر خاتم النبیین کا مطلب "نبیوں کو پیدا کرنے والا” یا "مہر لگانے والا” لیا جائے تو آیت کا اصل مفہوم ختم ہو جاتا ہے۔ یہ تاویل قرآن، حدیث اور امت کے اجماعی عقیدے کے خلاف ہے۔ یہ قادیانیوں کی سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ مسلمانوں کو گمراہ کیا جا سکے۔

قادیانی یہ بھی کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے کے باوجود نبوت مل سکتی ہے، جو صریحاً قرآن و حدیث کے خلاف ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سب سے زیادہ حقدار تھے، مگر ان میں سے کسی نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا۔


مفسرین کا اجماعی موقف

تمام مفسرین مثلاً امام ابن کثیر، امام رازی اور امام قرطبی نے اس آیت کی تفسیر میں لکھا کہ "خاتم النبیین” کا مطلب آخری نبی ہے۔ یہ اجماعی موقف چودہ سو سال سے امت میں مسلم ہے اور اس پر کبھی اختلاف نہیں ہوا۔

حدیث ’’لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ‘‘ سے قطعی دلیل

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ”

(میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا)۔ یہ حدیث اتنی واضح ہے کہ کسی بھی باطل تاویل کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ یہ دلیل قادیانی عقیدے کا مکمل ردّ ہے اور مسلمانوں کے لیے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔

قادیانیوں کے دعوے کی مکمل تردید

قادیانی ترجمہ نہ قرآن کے مطابق ہے، نہ حدیث کے، نہ لغت کے، اور نہ ہی عقل کے۔

اہل اسلام کا واضح موقف

تمام امت مسلمہ کا اجماع ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کسی قسم کی نبوت ممکن نہیں۔ جو شخص اس کے خلاف عقیدہ رکھے، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

    عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

    اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں