ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں

دوروزہ تحفظ ختم نبوت کورس سندھ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاڑکانہ سندھ کے زیر اہتمام 30 اور 31 جولائی کو جامعہ اسلامیہ دارالقرآن مدنیہ، لاڑکانہ روڈ قمبر میں دو روزہ عظیم الشان ختم نبوت کورس منعقد ہوا۔

کورس میں جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی سے حضرت مولانا اعجاز مصطفی صاحب، سندھ کے روحانی بزرگ حضرت مولانا سائیں عبدالمجیب قریشی اور حضرت مولانا حافظ ظفر اللہ سندھی نے خصوصی اسباق پڑھائے۔

اس موقع پر عوام الناس اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہیں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت، فضیلت اور ضرورت کے ساتھ ساتھ عقیدہ حیات حضرت عیسیٰ علیہ السلام جیسے اہم موضوعات پر علمی رہنمائی فراہم کی گئی۔

کورس میں حضرت مولانا عبدالعزیز عباسی، حضرت مولانا عزیر گل جاگیرانی، حضرت مولانا عبدالقادر، حضرت مولانا عبدالحی بروہی، حضرت مولانا جمال مصطفی اور دیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

انتظامات حضرت مولانا عبدالحفیظ عباسی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قمبر کے ذمہ داران نے کیے، اختتام پر امت مسلمہ کی سلامتی اور ایمان پر استقامت کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں