ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں

تحفظ ختم نبوت کانفرنس کبیر والا

زیر اہتمام: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خانیوال
تاریخ: 17 ستمبر 2025 | مقام: دارالعلوم کبیر والا


عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس دارالعلوم کبیر والا میں بعد نماز عصر تا عشاء منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز علماء کرام، شعراء عظام اور مذہبی سکالرز نے شرکت اور خطابات کیے۔


یہ کانفرنس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی سرپرستی میں منعقد ہوئی:

  • حضرت مولانا حافظ پیر محمد ناصر الدین خاکوانی دامت برکاتہم
  • حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم
  • حضرت مولانا محمد اویس ارشاد صاحب دامت برکاتہم العالیہ

کانفرنس سے جن ممتاز شخصیات نے خطاب فرمایا ان میں شامل ہیں:

  • شاہین ختم نبوت حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب (ملتان)
  • حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب (شجاع آباد)
  • حضرت مولانا عبدالماجد صدیقی صاحب (خانیوال)
  • حضرت مولانا سید محمد معاویہ امجد شاہ
  • حضرت مولانا عبدالستار گورمانی

اس بابرکت محفل میں نعتیہ کلام بھی پیش کیا گیا، جہاں محترم جناب محمد ارشد قاسمی اور حافظ محمد عمر اطہر نے عقیدت سے بھرپور نعتیں اور نظمیں سنائیں۔
کانفرنس میں کبیر والا اور گردونواح سے بڑی تعداد میں عوام الناس شریک ہوئے، جس سے یہ اجتماع نہایت کامیاب، پرجوش اور جاندار ثابت ہوا۔


اس عظیم الشان اجتماع کے آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، ایمان کی حفاظت اور عقیدہ ختم نبوت پر استقامت کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں