نوجوان نسل پر قادیانیت کا حملہ | ڈیجیٹل میڈیا اور فتنہ کی حقیقت
آج نوجوان نسل قادیانیت کے خطرے میں ہے۔ ڈیجیٹل دور میں یہ فتنہ گھر بیٹھے پہنچ رہا ہے۔ قادیانیت “جدید اسلام” اور “آزادی” کا لبادہ اوڑھ کر نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ یہ مضمون حقیقت کھول کر رکھ دے گا تاکہ والدین اور نوجوان اس فتنے سے بچ سکیں۔
متعلقہ موضوعات
تعارف
آج نوجوان نسل قادیانیت کے خطرے میں ہے۔ ڈیجیٹل دور میں یہ فتنہ گھر بیٹھے پہنچ رہا ہے۔ قادیانیت “جدید اسلام” اور “آزادی” کا لبادہ اوڑھ کر نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ یہ مضمون حقیقت کھول کر رکھ دے گا تاکہ والدین اور نوجوان اس فتنے سے بچ سکیں۔
قادیانیت کا جدید پروپیگنڈا
قادیانیت اب پرانے طریقوں سے نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پھیل رہی ہے۔ ٹی وی چینلز، YouTube، TikTok، Instagram اور Facebook پر خوبصورت ویڈیوز اور “روشن خیالی” کا پیغام دیا جاتا ہے۔ یہ سب “پیس اینڈ لاو” اور “جدید اسلام” کے نام پر پیش کیا جاتا ہے۔
نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے طریقے
قادیانیت نوجوانوں کے شکوک کو نشانہ بناتی ہے۔ وہ ختم نبوت پر شک پیدا کرتی ہے اور “جدید اسلام” کا لبادہ اوڑھ کر پیش کی جاتی ہے۔ خوبصورت انگریزی/اردو مکس، celebrity style ویڈیوز اور “سوال پوچھنے” کا جال بچھایا جاتا ہے۔ اور پھر عقیدے کو کمزور کیا جاتا ہے۔
اثرات اور نقصانات
اس فتنے کے اثرات بہت خطرناک ہیں۔ عقیدے میں شک پیدا ہوتا ہے، خاندان سے دوری بڑھتی ہے اور کنورژن ہو جاتا ہے۔ بہت سے نوجوان گھر چھوڑ کرچلے جاتے ہیں۔
اسلامی تعلیمات vs قادیانی پروپیگنڈا
| پہلو | اسلامی تعلیمات | قادیانی پروپیگنڈا |
| ختم نبوت | حضرت محمد ﷺ آخری نبی ہیں | مرزا غلام احمد بھی نبی ہیں |
| نوجوان نسل | صحیح تعلیم اور حفاظت | شکوک اور گمراہی |
| سوشل میڈیا | مثبت استعمال | پروپیگنڈا کا ذریعہ |
سوشل میڈیا پر قادیانیوں کا طریقہ واردات
آج کل قادیانی حضرات سوشل میڈیا پر بیٹھ کر واٹس گروپ بناتے ہیں۔ ان میں نوجوان مسلمانوں کو ایڈ کرتے ہیں۔ پھر ان کے سامنے وہی پرانے اعتراضات اور اشکالات، قرآنی آیات کی من مانی تفاسیر رکھتے ہیں۔ جن کے جواب علماء شروع دن سے دیتے آئے ہیں۔ ہزاروں کتابوں، لٹریچر میں ان اعتراضات کے تسلی بخش جوابات موجود ہیں۔ لیکن نوجوان نسل کتابوں سے دور ہوکر سوشل میڈیا کے استعمال میں لگی ہوئی ہے۔
قادیانی اس موقع سے فائدہ اتھا کر نوجوان نسل کے ذہنوں میں شکوک شبہات پیدا کر رہے ہیں ۔ ضرورت ہے اس بات کی کہ نوجوان نسل کی نگرانی کی جائے ۔ انہیں سمجھایا جائے کہ ہر ایک گروپ میں ایڈ ہونے کی بجائے اپنے قریبی مستند علماء سے رابطہ رکھیں۔ ہر کوئی دین، اسلام، شریعت، ختم نبوت کے متعلق کوئی اشکال ہوتو اہل علم سے رابطہ ضرور کریں۔ کیونکہ جب کوئی بیمار ہوتا ہے۔ تو اس بیماری کے ڈاکٹر سے رابطہ کرتا ہے۔ کان کی بیماری والا شخص اگر پیٹ، معدہ کے سپیشلسٹ سے رابطہ کرے گا تو اس کا علاج درست نہیں ہوپائے گا کہ جبب تک کہ کان کے سپیشلسٹ کے پاس نہ جائے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ دین کے متعلق اشکال وسوال کے متعلق کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے متعلقہ عالم دین سے رابطہ کریں۔
اخلاق کے ذرہعہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنا
قادیانی حضرات نوجوان نسل کو گھیرنے کے لیے ایک طریقہ بااخلاق ہونے کا بھی اپناتے ہیں۔ سکول وکالج میں موجود قادیانی نوجوان مسلمان نوجوان سے بڑے اخلاق سے پیش آتے ہیں۔ انہیں اخلاق کے فضائل سناتے ہیں۔ ان کے دماغوں میں اس بات کو بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم بہت ہی بااخلاق ہیں۔ اور یہ اخلاق ہمیں جماعت احمدیہ کے بڑے سکھلاتے ہیں۔ جس سے مسلمان نوجوان متاثر ہوتے ہیں کہ قادیانی بڑے بااخلاق ہیں۔ یاد رکھیے سب سے پہلے عقیدہ درست ہونا ضروری ہے۔ بعدازاں اخلاق اور گناہ ثواب واعمال کو دیکھا جائے گا۔ حضورﷺ کی ختم نبوت پر ایمان نہ ہو اور اخلاق اعلیٰ ہوں تو اس کا کل قیامت کے دن کیا فائدہ ہوگا؟ کچھ بھی نہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ قادیانی پہلے مرزا قادیانی کو چھوڑ کر آپﷺ کو آخری نبی مان لیں۔ آپ پر نبوت کے دروازہ کو بند مان کر اخلاق پیش کریں تو مزہ آئے۔
بچاؤ کا عملی طریقہ
والدین کی ذمہ داری
والدین بچوں کے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھیں اور انہیں عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت سمجھائیں۔ اگر کسی دینی مسئلے پر سوال یا اشکال پیدا ہو تو محبت اور دلیل کے ساتھ رہنمائی کریں اور مستند علماء سے رجوع کرنے کی ترغیب دیں۔
نوجوانوں کے لیے رہنمائی
نوجوان سوشل میڈیا پر موجود مذہبی دعووں کو بغیر تحقیق قبول نہ کریں۔ عقیدۂ ختمِ نبوت یا کسی دوسرے دینی مسئلے پر اشکال ہو تو مستند علماء اور معتبر دینی کتب سے رہنمائی حاصل کریں۔
علماء اور سوشل میڈیا ٹیم کی ذمہ داری
علماء کرام سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کریں اور نوجوانوں کے سوالات کے مدلل جوابات فراہم کریں۔ مستند دینی مواد اور درست حوالوں کے ذریعے نوجوان نسل کی رہنمائی کی جائے۔
نتیجہ
نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دور میں گمراہ کن مذہبی دعووں سے محفوظ رکھنے کے لیے والدین، علماء اور نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت سمجھنا، دینی مسائل کی تحقیق کرنا اور مستند علماء سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری نوجوان نسل کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں صحیح دینی رہنمائی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
