عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ایک غیر سیاسی اور غیر فرقہ وارانہ دینی تحریک ہے، جو مسلمانوں کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اُمتِ مسلمہ کو اس بنیادی عقیدہ پر ثابت قدم رکھا جائے، اور ہر اُس فتنہ کا رد کیا جائے جو اس عقیدہ میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کرے۔
ہمارے مطالعے کے وسائل
ہمارا پس منظر اور قیام
پاکستان کے قیام کے بعد امت مسلمہ کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلے میں کئی بڑے امتحانات اور سازشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی پس منظر میں علماء کرام نے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ ایک منظم اور مربوط تحریک قائم کی جائے، جو نہ صرف مسلمانوں کو دین کے اصل پیغام سے جوڑے بلکہ قادیانیت جیسے گمراہ کن نظریات اور دیگر باطل افکار کا بھرپور علمی و فکری رد کرے۔ اس مقصد کے لیے 1949ء میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا قیام عمل میں آیا، تاکہ تحفظِ عقیدۂ ختم نبوت کو ہر دور میں یقینی بنایا جا سکے۔
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے عقیدہ ختم نبوت کو ہمیشہ کے لیے واضح کر دیا:
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ﴾
(محمد ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں، لیکن وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں) [الاحزاب: ]40
ہمارا پس منظر اور قیام ابتدائی دور اور تحریک ختم نبوت
قیام پاکستان کے بعد ہی سے، اس تحریک نے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لیے بے شمار خدمات انجام دی. 1953ء کی تحریک ختم نبوت میں 10000 ہزار مسلمانوں نے اس عقیدہ پر پہرہ دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ علماء اور کارکنان نے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں میں تبلیغ کا جال بچھایا، جلسے اور اجتماعات منعقد کیے، اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے لٹریچر تقسیم کیا۔
قیادت اور خدمات
یہ تحریک ہمیشہ ایسے علماء اور رہنماؤں کی سرپرستی میں آگے بڑھی جو تقویٰ، اخلاص، قربانی اور استقامت کی روشن مثال تھے۔ جن میں سے چند حضرات یہ ہیں:
- امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ
- مجاہد ملت حضرت مولانا محمد علی جالندھریؒ
- فاتح قادیاں حضرت مولانا محمد حیاتؒ
- حضرت مولانا لال حسین اخترؒ
- مولانا محمد یوسف بنوریؒ
- حضرت خواجہ خان محمدؒ
وغیرہ انہوں نے اپنی زندگی کو عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا، اور اس مقصد کے لیے علمی، فکری اور عملی میدان میں بے شمار خدمات انجام دیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے نہ صرف ملک میں مضبوط نیٹ ورک قائم کیا بلکہ بیرونِ ملک بھی اپنے مراکز قائم کیے، تاکہ یہ پیغام دنیا کے ہر کونے تک پہنچے اور امت مسلمہ میں بیداری پیدا ہو۔
ہمارا منشور اور مشن
ہمارا بنیادی منشور قرآن و سنت کی روشنی میں عقیدہ ختم نبوت کا ہر حال میں تحفظ ہے۔ ہم اس مقصد کے لیے تعلیمی، فکری، اور عملی سطح پر بھرپور جدوجہد کرتے ہیں تاکہ امت مسلمہ کو دین کے اصل عقائد سے جوڑا جا سکے۔ ہماری جدوجہد میں گمراہ فرقوں کے افکار کا رد، امت میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا، اور نوجوان نسل کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت سمجھانا شامل ہے۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ ہم دنیا بھر میں اس پیغام کو عام کریں اور ہر اس فتنے کا سدباب کریں جو ایمان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
