ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں

حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پر نازل ہوں گے - احادیث کی روشنی میں

احادیث صحیحہ اور مشکوٰۃ شریف کی روشنی میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی کے بارے میں تفصیلی معلومات۔ میرزا قادیانی کے دعاویٰ کو قرآن و احادیث سے رد کیا گیا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کی اسلامی تشریح۔

متعلقہ موضوعات

حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پر نازل ہوں گے - احادیث کی روشنی میں

تحریر: اشتیاق احمد | تخصص: اسلامی علوم

یہ بات احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دمشق کے مشرقی مینار پر آسمان سے اتریں گےاور دجال کو قتل کریں گے اور شادی کریں گے اور مدینہ طیبہ حاضری دیں گے اور وفات کے بعد روضہ اطہرﷺ میں مدفون ہوں گے۔

خود مرزا قادیانی نے جن احادیث کی کتابوں کو مستند قرار دیا، ان میں بھی آسمان سے نازل ہونے کا لفظ موجود ہے اور احادیث میں دمشق کا لفظ بھی موجود ہے۔ دمشق کی مسجد کے مشرقی مینارے کا لفظ بھی موجود ہے، یعنی اس مسجد کے اور بھی مینارے ہیں تو یہاں تک نشان دہی کردی گئی کہ مشرقی مینارے پر نازل ہوں گے۔

پھر یہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال باب لد پر قتل کریں گے۔ یہ باب لد آج موجود ہے۔

ان تمام حالات میں اگر مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتابوں میں یہ اعلان کرے کہ میں ہی مہدی ہوں اور میں ہی عیسیٰ ہوں اور جس عیسیٰ کو آنا تھا وہ میں ہی ہوں اور مسیح موعود بھی میں ہی ہوں اور عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں تو یہ کسی دیوانے کی بڑ کے سوا کچھ بھی نہیں۔

اس لیے کہ جب اس قدر وضاحت احادیث میں موجود ہے—نام، مقامات، قتل دجال کی جگہ—اور پھر دجال کو قتل کرنے کے بعد آپ لوگوں کو اپنا نیزہ دکھائیں گے، نیزے پر خون لگا ہوگا۔

لیجئے ہم مشکوٰۃ شریف کی ایک حدیث بھی نقل کردیتے ہیں، جس میں مزید وضاحت پائی جاتی ہے:

"حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ عیسیٰ ابن مریم زمین میں نازل ہوں گے۔ شادی کریں گے۔ ان کی اولاد ہوگی۔ پینتالیس سال زمین میں ٹھہریں گے۔ پھر فوت ہوں گے۔ میرے ساتھ میری قبر میں داخل ہوں گے۔ میں اور عیسیٰ ابن مریم، ابوبکرؓ اور عمرؓ کے درمیان ایک قبر سے اٹھیں گے۔” (مشکوٰۃ شریف)

اور مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب کشتی نوح میں لکھا ہے کہ: "میں ہی وہ مسیح موعود ہوں جو آنحضرتﷺ کی قبر میں دفن ہوگا۔” لیکن حقیقت یہ ہے کہ مرزا قادیانی قادیان میں دفن ہوا، نہ کہ نبی اکرمﷺ کے ساتھ۔

یہ مضمون احادیث صحیحہ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی کے بارے میں تفصیلی ثبوت فراہم کرتا ہے۔ میرزا قادیانی کے دعاویٰ کو احادیث کی روشنی میں رد کیا گیا ہے۔ قرآن و احادیث میں مذکور تفصیلات سے عقیدہ ختم نبوت کی تشریح کی گئی ہے۔

سوال 1: کیا احادیث میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی کی تفصیلات موجود ہیں؟

جی ہاں، احادیث صحیحہ اور صحاح ستہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی کی تفصیلات موجود ہیں۔ ان میں دمشق کے مشرقی مینار، دجال کے قتل کرنے کی جگہ، اور آسمان سے نازل ہونے کا لفظ صراحت سے موجود ہے۔

سوال 2: مرزا قادیانی کے دعاویٰ احادیث سے کیسے متضاد ہیں؟

مرزا قادیانی نے دعویٰ کیا کہ وہ خود مسیح موعود ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں، لیکن احادیث میں واضح طور پر ہے کہ عیسیٰ ابن مریم خود زمین پر نازل ہوں گے۔ یہ دعویٰ احادیث کے ساتھ براہ راست تضاد ہے۔

سوال 3: حدیث میں مسیح موعود اور عیسیٰ علیہ السلام میں کیا فرق ہے؟

احادیث کے مطابق، عیسیٰ ابن مریم خود مسیح موعود ہیں جو آسمان سے نازل ہوں گے۔ انہی کو قرآن میں مسیح اور عیسیٰ کہا گیا ہے۔ مرزا قادیانی کے نزدیک ان میں فرق ہے، لیکن یہ قرآن و احادیث کے خلاف ہے۔

سوال 4: مرزائی حضرات کو کون سی کتاب پڑھنی چاہیے؟

مرزائی حضرات کو احادیث کی کتب سے خاص طور پر قیامت کی علامات کا باب پڑھنا چاہیے۔ اس سے انہیں سمجھ آ جائے گا کہ وہ کس بدترین گمراہی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

    اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں