قادیانی اور کلمہ طیبہ: مسلمان ہونے کی شرائط
مولانا محمد علی صدیقی کے مضمون میں کلمہ طیبہ کے ساتھ قادیانیوں کی حیثیت اور ان کے اپنے احکام کا تفصیلی جائزہ۔
متعلقہ موضوعات
قادیانی اور کلمہ طیبہ: مسلمان ہونے کی شرائط
قادیانی اور کلمہ طیبہ
مضمون نگار: مولانا محمد علی صدیقی
پس منظر: اخبار جنگ میں ہونے والی بحث
اخبار جنگ میں ’’آپ کے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان کے تحت حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ نے ایک سائل کے سوال ’’کسی غیرمسلم کو مسلم بنانے کا طریقہ کیا ہے؟‘‘ کے جواب میں فرمایا کہ: ’’غیرمسلم کو کلمہ شہادت پڑھا دیجئے مسلمان ہو جائے گا۔‘‘
اس جواب کے مدنظر سائل نے ایک اور سوال پوچھا:
سائل کا سوال: قادیانیوں کی حیثیت پر تعلق
سوال:
اگر مسلمان ہونے کے لئے صرف کلمہ شہادت پڑھ لینا کافی ہے تو پھر قادیانیوں کو باوجود کلمہ شہادت پڑھنے کے غیرمسلم کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ ازراہ کرم اپنے جواب پر نظر ثانی فرمادیں۔ آپ نے تو اس جواب سے سارے کئے کرائے پر پانی پھیر دیا ہے۔ قادیانی اس جواب کو اپنی مسلمانی کے لئے بطور سند پیش کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کریں گے اور آپ کو بھی خداکے حضور جوابدہ ہونا پڑے گا؟
مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ کا جواب
مسلمان ہونے کے لئے کلمہ شہادت کے ساتھ خلاف اسلام مذاہب سے بیزار ہونا اور ان کو چھوڑنے کا عزم کرنا بھی شرط ہے۔ یہ شرط میں نے اس لئے نہیں لکھی تھی کہ جو شخص اسلام لانے کے لئے آئے گا ظاہر ہے کہ وہ اپنے سابقہ عقائد کو چھوڑنے کا عزم لے کر ہی آئے گا۔
باقی قادیانی حضرات اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ کیونکہ ان کے نزدیک کلمہ شہادت پڑھنے سے آدمی مسلمان نہیں ہوتا۔ بلکہ مرزاقادیانی کی پیروی کرنے، ان کی بیعت کرنے میں شامل ہونے سے مسلمان ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں۔
قادیانیوں کے اپنے تحریرات سے ثبوت
مرزاغلام احمد قادیانی کہتا ہے کہ خدا نے انہیں یہ الہام کیا ہے کہ:
’’جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اور تیری بیعت میں داخل نہیں ہوگا اور تیرا مخالف رہے گا وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا جہنمی ہے۔‘‘ (تذکرہ طبع چہارم ص۳۳۶)
’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کا نام بھی نہیں سنا وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵)
مرزاقادیانی کے منجھلے لڑکے مرزابشیراحمد ایم۔اے لکھتے ہیں:
’’ہر ایک ایسا شخص جو موسیٰ کو تو مانتا ہے مگر عیسیٰ کو نہیں مانتا، یا عیسیٰ کو مانتا ہے مگر محمد کو نہیں مانتا یا محمد کو مانتا ہے مگر مسیح موعود (غلام احمد قادیانی) کو نہیں مانتا۔ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۱۰)
قادیانیوں سے کہو کہ ذرا اس آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھ کر بات کیا کریں۔
