ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں

سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامعہ اشرفیہ لاہور 2025

7 ستمبر 2025ء کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہونے والی سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس، جس میں ممتاز علماء کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قومی ذمہ داریوں پر خطاب کیا۔

متعلقہ موضوعات

سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامعہ اشرفیہ لاہور 2025

مقام: جامعہ اشرفیہ، لاہور
منتظم ادارہ: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان (مرکز: ملتان)
تاریخ: 7 ستمبر 2025ء

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر 2025ء کو منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس ابتدا میں وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں طے تھی، تاہم بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث جامعہ اشرفیہ لاہور میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی۔ کانفرنس کی صدارت مجلس کے مرکزی امیر حضرت مولانا پیر حافظ ناصرالدین خان خاکوانی اور مرکزی نائب امیر حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد نے فرمائی۔

کانفرنس میں ملک کی ممتاز دینی شخصیات نے خطاب فرمایا، جن میں نمایاں نام یہ ہیں:

  • حضرت مولانا پیر حافظ ناصرالدین خان خاکوانی
  • حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد
  • مولانا محمد امجد خان
  • مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری
  • لیاقت بلوچ

مقررین نے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدس عقیدے کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اربابِ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک و ملت کے خلاف سرگرم عناصر کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے اور آئینِ پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ کانفرنس میں شہدائے ختم نبوت اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

    عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

    اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں