محاسبہ قادیانیت جلد 24 مرزا قادیانی کے کردار کا جائزہ
یہ مواد کیا بیان کرتا ہے؟
نام کتاب: محاسبہ قادیانیت جلد چوبیس (24)
مصنف: حضرت مولانا علامہ ڈاکٹر خالد محمودؒ
صفحات: 408
مطبع: طیب شمشاد پرنٹنگ پریس لاہور
طبع اوّل: اکتوبر 2022ء
ناشر: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، حضوری باغ روڈ ملتان
تعارف
محاسبہ قادیانیت کی جلد 24 ایک منفرد اور جامع تحقیقی مجموعہ ہے جس میں حضرت مولانا علامہ ڈاکٹر خالد محمودؒ کی تحریر کردہ قیمتی کتاب ’’مرزا غلام احمد قادیانی اپنی عادات، پیش گوئیوں اور کردار کے آئینہ میں‘‘ (مطالعہ قادیانیت جلد نمبر 4) شامل ہے۔
اس جلد میں قادیانیت کے فتنہ کے مختلف پہلوؤں کو بے نقاب کرنے کے لیے کئی دیگر اہم تحریریں بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں ’’اقامۃ البرہان علٰی ان القادیان لیس بدارالامان‘‘، ’’عقل کو گم کرنے والے سنسنی خیز انکشافات (برأۃ حضرت تھانویؒ)‘‘، ’’قادیانیوں کے سینتیس (37) سوالات کے جوابات‘‘، ’’مناظرہ انارکلی لاہور (25؍جنوری 1983ء)‘‘، اور ’’مناظرہ نائیجیریا (12،13؍اگست 1976ء)‘‘ شامل ہیں۔
یہ جلد علمی مواد کے لحاظ سے نہ صرف محققین کے لیے قیمتی اثاثہ ہے بلکہ عام قاری بھی اس سے قادیانیت کے باطنی چہرے کو واضح طور پر سمجھ سکتا ہے۔
اہم نکات
- یوں محاسبہ قادیانیت کی جلد 21 تا 24 میں حضرت مولانا علامہ ڈاکٹر خالد محمودؒ کی مطالعہ قادیانیت کی چاروں جلدوں سمیت پندرہ کتب و رسائل جمع، تخریج و اشاعت کی سعادت حاصل کی گئی۔
متعلقہ مواد
