ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں
تحریک ختم نبوت جلد 2

تحریک ختم نبوت جلد 2 | 1954ء تا 1974ء تاریخی جدوجہد

مولانا اللہ وسایا صاحب

یہ مواد کیا بیان کرتا ہے؟

تحریک ختم نبوت جلد 2 | 1954ء تا 1974ء تاریخی جدوجہد

کتابی معلومات

  • نام کتاب: تحریک ختم نبوت جلد دوم (1954 ء تا 1974ء) 
  • ترتیب و تحقیق: مولانا ﷲ و سایا 
  • صفحات: 592 
  • اشاعت: جنوری 2020ء 
  • ناشر: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، حضوری باغ روڈ، ملتان 

تعارفِ کتاب

یہ کتاب تحریک ختم نبوت کی دوسری جلد ہے، جس میں 1954ء سے 1974ء تک عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ اور بالخصوص تحریک ختم نبوت 1974ء کے اہم اور منتخب حالات و واقعات کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس جلد میں تحریک ختم نبوت اور احتسابِ قادیانیت کی وہ جدوجہد محفوظ کی گئی ہے جو ان بیس برسوں میں مختلف مراحل سے گزری۔
اس میں 1954ء تا 1974ء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی شوریٰ کے تمام اجلاسوں کی کارروائی، 29 مئی 1974ء سانحۂ ربوہ کی تحقیقات کے لیے قائم صمدانی ٹربیونل کی کارروائی، قادیانی مسئلہ پر قومی اسمبلی کی مکمل بحث اور سانحۂ ربوہ سے لے کر 7 ستمبر 1974ء کے تاریخ ساز فیصلے تک تحریک ختم نبوت کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ شامل ہے۔

اہم نکات

  1. تحریک سے چند ماہ قبل حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ اور قطبِ عالم حضرت میاں عبدالہادی صاحبؒ جیسے اکابرین کا حضرت شیخ الاسلام محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوریؒ کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی امارت کے لیے آمادہ کرنا۔ 
  2. قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن کا مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمودؒ کی قیادت میں مسئلۂ ختم نبوت پر یک آواز ہونا۔ 
  3. حضرت شیخ بنوریؒ کی قیادت میں دیوبندی، بریلوی، شیعہ اور اہل حدیث تمام مکاتبِ فکر کا مثالی اتحاد۔ 
  4. رابطہ عالمِ اسلامی کی جانب سے سانحۂ ربوہ سے قبل منظور کی گئی قرارداد۔ 
  5. آزاد کشمیر اسمبلی سے قادیانیوں کے خلاف قرارداد کی منظوری۔ 

قادیانیت کے خلاف آئینی جدوجہد کی کامیابی کے وقت موعود کا آپہنچنا۔

متعلقہ مواد

احتساب قادیانیت جلد21

احتساب قادیانیت جلد 21 رد قادیانیت کی اہم کتب

احتساب قادیانیت جلد 20

احتساب قادیانیت جلد 20 – مسلم پاکٹ بک اور قاضی فضل احمدؒ

تحریک ختم نبوت جلد5

تحریک ختم نبوت جلد 5 1986ء تا 1991ء مکمل تاریخی ریکارڈ

تحریک ختم نبوت جلد 4

تحریک ختم نبوت جلد 4 | 1974ء تا 1985ء کی تاریخی جدوجہد

عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں