ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں

ختم نبوت کانفرنس گوجرانوالہ

تاریخ: 28 ستمبر 2025ء
مقام: منی اسٹیڈیم، شیخوپورہ روڈ، گوجرانوالہ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور فقید المثال ختم نبوت کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کی تیاریاں نہ صرف گوجرانوالہ میں بلکہ وزیرآباد، ڈسکہ، پسرور، سیالکوٹ، کامونکی اور مریدکے سمیت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں زوروشور سے جاری ہیں۔

تیاریوں کے سلسلے میں خطبات جمعہ، دروس ختم نبوت، علماء کنونشن، وکلاء سیمینارز اور دیگر پروگراموں سمیت سینکڑوں اجتماعات منعقد ہوچکے ہیں۔ ان پروگراموں میں عوام الناس کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے مفہوم اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

اس عظیم الشان اجتماع میں ملک کے نامور مشائخ عظام، علماء کرام، دانشوران قوم، مذہبی اسکالرز، قانون دان اور سیاسی رہنما خطابات فرمائیں گے۔ ان میں چند اہم نام یہ ہیں:

  • حضرت مولانا پیر حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی (امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان)
  • حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد دامت برکاتہم العالیہ
  • حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب
  • حضرت مولانا قاضی احسان احمد (کراچی)
  • حضرت مولانا مفتی محمد راشد مدنی
  • حضرت مولانا عزیز الرحمن ثانی
  • حضرت مولانا عارف شامی
  • حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب
  • حضرت مولانا اشرف صاحب
  • حضرت مولانا عمر حیات صاحب
  • دیگر جید علماء

اس عظیم الشان کانفرنس میں شعراء کرام بھی اپنے عقیدت بھرے کلام سے محفل کو رونق بخشیں گے۔ ان میں نمایاں ہیں:

  • حضرت مولانا شاہد عمران عارفی
  • سید سلمان گیلانی
  • حافظ فیصل بلال
  • مولانا قاسم گجر صاحب
  • دیگر شعراء کرام

عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں