ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں

جامعہ اشرفیہ لاہور میں کل جماعتی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی بڑی مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں ایک عظیم الشان اسرائیل مردہ باد ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام مذہبی جماعتوں کے نمائندے بھرپور شرکت کریں گے۔

اجلاس میں شریک اہم رہنما

  • حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری – ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ
  • حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی – مہتمم جامعہ اشرفیہ
  • حضرت مولانا عزیز الرحمن ثانی – ناظم نشر و اشاعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
  • مولانا صفی اللہ – جمعیت علمائے اسلام
  • لیاقت بلوچ – جماعت اسلامی
  • اسلم غوری، حافظ نصیر احمد احرار، مولانا محمد امجد خان
    اور دیگر علمائے کرام شریک ہوئے۔

اہم اعلان

اجلاس میں یہ طے ہوا کہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر کی تمام مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں