7ستمبر یوم الفتح ختم نبوت کانفرنس
7ستمبر 2026ء بروز سوموار لاہور کی سرزمین پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کرکٹ گراؤنڈ وحدت روڈ لاہورمیں ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے۔
جس میں ملک بھر کی عظیم روحانی شخصیات بشمول پیر حافظ ناصرا لدین خاکوانی دامت برکاتہم العالیہ، پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب، نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضرت خواجہ خواجگان حضرت مولانا عزیز احمد صاحب، حضرت مولانا سید سلمان بنوری صاحب ودیگر شخصیات جلوہ افروز ہوں گی۔
7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مقررین
خطباء حضرات میں حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب، حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب، حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، حضرت مولانا اعجاز مصطفیٰ صاحب کراچی، حضرت مولانا قاضی احسان احمد کراچی، حضرت مولانا مفتی محمد راشد مدنی، حضرت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، حضرت مولانا اسعد عبید صاحب جامعہ اشرفیہ لاہور، حضرت پیر رضوان نفیس صاحب، ودیگر جید علماء کراچ خطاب فرمائیں گے۔
7ستمبر یوم الفتح ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات
اس وقت ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات شروع ہوچکے ہیں۔ لاہور اور قرب وجوار کے شہروں میں اجلاسات اور سیمینارز منعقد کر کے تاجر حضرات، سکول وکالج کے حضرات، سٹوڈنٹ حضرات کو بھر پور دعوت دینے کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ کانفرنس امت مسلمہ کی عظیم الشان کانفرنس ہوگی۔ جس میں قادیانیوں کو دعوت اسلام بھی دی جائے گی۔ اور ان کے کفریہ عقائد مرزا غلام احمد قادیانی کی عبارات سے واضح کیے جائیں گے۔
Error: Contact form not found.
