کورس: قادیانی عقائد کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ
یہ مواد کیا بیان کرتا ہے؟
کورس کا تعارف
یہ کورس قادیانی عقائد کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرتا ہے۔ مرزا غلام احمد قادیانی 1839ء یا 1840ء میں گورداسپور (انڈیا) میں پیدا ہوا۔ اس نے 1901ء سے پہلے مختلف دعوے کیے جیسے ملہم من اللہ، مامور من اللہ، مجدد وقت اور مسیح موعود۔ 1901ء میں اس نے نبوت کا دعویٰ کیا اور 1908ء میں وفات پائی۔ اپنے دعووں کو اس نے متعدد کتابوں میں بیان کیا جنہیں آج "روحانی خزائن” کے نام سے شائع کیا جاتا ہے۔ انہی کتابوں سے قادیانی عقائد کی اصل حقیقت سامنے آتی ہے۔
اہم نکات اور کورس سے کیا سیکھیں گے؟
- اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی
- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی
- مرزا قادیانی کا دعویٰ کہ آیت محمد رسول اللہ والذین معہ اشداء علی الکفار میرے متعلق نازل ہوئی ہے۔
- قادیانی عقیدہ کہ مرزا غلام احمد ہی بعینہ محمد رسول اللہ ہے (نعوذ باللہ)۔
- قادیانیوں کا دعویٰ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام کمالات مرزا غلام احمد میں موجود تھے (نعوذ باللہ)۔
متعلقہ مواد
