محاسبہ قادیانیت جلد 35 - عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
یہ مواد کیا بیان کرتا ہے؟
کتاب کا تعارف
نام کتاب : محاسبہ قادیانیت جلدبتیس (35)
مرتب : مولانا اللہ وسایا صاحب
صفحات : 448
ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی طرف سے احتساب قادیانیت کی 60 جلدوں کے بعد نئے میٹر کے ساتھ محاسبہ قادیانیت کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس سلسلے کی محاسبہ قادیانیت کی جلد پینتیس(35) آپ کے سامنے ہے۔ اس جلد میں مختلف علماء کے قادیانیت کے خلاف اہم رسائل اور مضامین شامل ہیں۔
اہم نکات
(1) ضمیمہ قہر یزدانی برقلعہ قادیانی
مولانا محمد شفیع حنفی نقشبندی لویرانوالہ (تلمیذ خادم شریعت) کا مرتب کردہ رسالہ۔
(2) القول الاحکم فی نقض الدلیل المحکم
مولانا حکیم خدابخش رودلوی کا قادیانی رسالہ “الدلیل المحکم” کے جواب میں لکھا گیا رسالہ۔
(3) آئینہ کمالات مرزا
سابق قادیانی میاں محمد عثمان فیصل آبادی کا رسالہ۔ انہوں نے قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔
(4) قادیانیت، نبوت محمدیہ کے خلاف ایک بغاوت
حضرت شیخ محمد بن عبداللہ السبیل (امام و خطیب حرم کعبہ) کا خطبہ جو ندوۃ العلماء لکھنو کی ختم نبوت کانفرنس میں پیش کیا گیا۔
(5) مرأۃ الحق مشتمل برتردید عقائد قادیانی
محمد یار صادق کوٹلوی کا 1901ء میں شائع شدہ رسالہ۔
(6) ایک مرزائی رشتہ دار کے خط کا جواب مسلمان کی طرف سے
شیخ عبدالعزیز مسلمان لدھیانوی کا 1915ء میں قادیانی مبلغ کے خط کا جواب۔
(7) النورالمبین فی حضور خاتم النّبیینؐ
محمد احسان علی خان مالیر کوٹلوی کا رسالہ۔
(8) اکاذیب دجال قادیانی
مولانا ابوالحسن محمد یحییٰ حافظ آباد کا 1952ء میں مرتب کردہ رسالہ جس میں مرزاقادیانی کے 12 جھوٹ جمع کیے گئے ہیں۔
(9) تحریر حقانی بجواب کبیر قادیانی
خواجہ غلام الحسنین فاضل پانی پتی کا مرزاکبیرالدین قادیانی کے جواب میں رسالہ۔
(10) آخری دور ہدایت
چوہدری محمد سرفراز خان کالرہ کا 1967ء کا رسالہ (38 ابتدائی صفحات شامل)۔
(11) اعلان الحق، اتمام الحجۃ وتکملہ
ڈاکٹر عبدالحکیم خان پٹیالوی کا رسالہ جو قادیانیت چھوڑنے کے بعد لکھا گیا۔
کتاب کا خلاصہ
یہ جلد مختلف اکابر علماء کے قادیانیت کے خلاف تحریروں، رسائل اور خطبات کا مجموعہ ہے۔ اس میں مرزاقادیانی کے عقائد کا قرآن و حدیث کی روشنی میں علمی رد پیش کیا گیا ہے۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے اسے 448 صفحات میں جمع کر کے مستند اور آسان ذریعہ فراہم کیا ہے۔
متعلقہ مواد
