محاسبہ قادیانیت جلد 33-پیر مہر علی شاہ کی کتابیں

محاسبہ قادیانیت جلد 33 - پیر مہر علی شاہؒ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان

یہ مواد کیا بیان کرتا ہے؟

محاسبہ قادیانیت جلد نمبر 33

کتاب کا تعارف

نام کتاب : محاسبہ قادیانیت جلدبتیس (33)

مصنّف : امام الصالحین حضرت پیر مہر علی شاہؒ

صفحات : 760

ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان

محاسبہ قادیانیت جلد33میں رئیس العارفین، امام الصالحین حضرت پیر مہر علی شاہؒ تاجدار گولڑہ کا وجود اس خطہ کے مسلمانوں کے لئے آیتہ من آیات اﷲ تعالیٰ تھا۔ آپ نے مرزاقادیانی کے خلاف پانچ کتابیں لکھیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان نے ان کی تمام رد قادیانیت پر تصانیف کو پہلی بار مجموعی شکل میں محاسبہ قادیانیت جلد 33 میں شائع کیا ہے۔ اس جلد میں حضرت گولڑویؒ کی پانچ تصنیفات یہ ہیں:

اہم نکات

(1) ہدیۃ الرّسولؐ

حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ کی رد قادیانیت پر پہلی تصنیف۔ 1899ء میں فارسی میں لکھی گئی۔ 2012ء میں اردو ترجمہ کے ساتھ دائیں بائیں صفحات پر شائع ہوئی۔

(2) شمس الہدایہ فی اثبات حیات المسیحؑ

مرزاقادیانی کے وفات مسیحؑ کے عقیدے اور قرآن و حدیث میں تحریف کے جواب میں حضرت پیر صاحبؒ نے 1899-1900ء میں یہ کتاب لکھی۔

(3) سیف چشتیائی

حضرت پیر صاحبؒ کی کتاب شمس الہدایہ کے جواب میں مرزائیوں کی تحریروں (اعجاز المسیح اور شمس بازغہ) کا علمی رد۔ لاہور مناظرہ چیلنج کے بعد لکھی گئی اہم تصنیف۔

(4) ضمیمہ سیف چشتیائی

سیف چشتیائی کے بعد قادیانیوں کے شبہات و سوالات کے جواب میں لکھا گیا ضمیمہ۔ 1902ء کے ایڈیشن میں شامل کیا گیا۔

(5) المکتوبات الطیبات

حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے مکتوبات میں سے قادیانیت کے شبہات کے جوابات کا انتخاب۔ مولانا عبدالحئی گھوٹویؒ نے ترتیب دے کر شائع کیا۔

کتاب کا خلاصہ

یہ جلد حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ کی قادیانیت کے خلاف لکھی گئی پانچ اہم تصانیف کا مجموعہ ہے۔ اس میں مرزاقادیانی کے عقائد اور دعاویٰ کا قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل علمی رد پیش کیا گیا ہے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے اسے پہلی بار ایک جلد میں جمع کر کے اردو خواں قارئین کے لیے آسان اور مستند ذریعہ فراہم کیا ہے۔

متعلقہ مواد

muhasbah-qadiyaniat-vol-34

محاسبہ قادیانیت جلد 34 - مولانا عبدالشکور لکھنویؒ

احتساب قادیانیت جلد 25

احتساب قادیانیت جلد 25 - مولانا محمد عالم آسی

احتساب قادیانیت جلد 24

احتساب قادیانیت جلد 24 - مولانا عبداللطیف مسعود

عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں