احتساب قادیانیت جلد 21 رد قادیانیت کی اہم کتب
یہ مواد کیا بیان کرتا ہے؟
کتابی معلومات
نام کتاب: احتساب قادیانیت جلد 21
مرتب: مولانا اللہ وسایا صاحب
صفحات: 525
ناشر: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان
کتاب کا تعارف
احتساب قادیانیت کی یہ اکیسویں جلد حضرت مولانا انوار اﷲ خان حیدرآبادیؒ کی ردِ قادیانیت پر لکھی گئی کتب کے مجموعے پر مشتمل ہے۔ آپ اپنے عہد کے ممتاز علماء میں شمار ہوتے تھے۔ قندھار میں پیدائش کے بعد دکن کے علمی ماحول میں پرورش پائی، قرآن مجید حفظ کیا اور جلیل القدر اساتذہ سے مختلف علوم وفنون کی تحصیل کی۔ تفسیر، حدیث، فقہ اور تصوف میں گہری بصیرت حاصل کی اور علمی خدمات کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی دینِ اسلام کا دفاع کیا۔
قادیانیت کے فتنہ کے مقابلے میں آپ کی تحریری خدمات نہایت موثر اور به وقت ثابت ہوئیں۔ یہی علمی سرمایہ اس جلد میں یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ نسلیں اس فکری جدوجہد سے واقف رہیں۔
اہم نکات
- اس جلد میں حضرت مولانا انوار اﷲ خان حیدرآبادیؒ کی مشہور کتاب افادۃ الافہام شامل ہے، جو دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔
- افادۃ الافہام مرزاقادیانی کی کتاب ازالہ اوہام کے جواب میں، مرزاقادیانی کی زندگی ہی میں تحریر کی گئی۔
- افادۃ الافہام کی اشاعت 1325ھ میں ہوئی، جب کہ مرزاقادیانی 26 مئی 1908ء کو ہلاک ہوا۔
مولانا انوار اﷲ خانؒ کی ایک اور اہم تصنیف انوار الحق بھی اس جلد میں شامل ہے، جو قادیانی مرید حسن علی کے لیکچر کے جواب میں لکھی گئی۔
متعلقہ مواد
