ختم نبوت پر احادیث – مستند دلائلتفصیل دیکھیں
احتساب قادیانیت جلد 24

احتساب قادیانیت جلد 24 - مولانا عبداللطیف مسعود

مولانا اللہ وسایا صاحب

یہ مواد کیا بیان کرتا ہے؟

احتساب قادیانیت جلد 24 حضرت مولانا عبداللطیف مسعود کی 18 نایاب تصانیف

کتاب کا تعارف

نام کتاب: احتساب قادیانیت جلد 24
مصنف: حضرت مولانا عبداللطیف مسعودؒ
مرتب: مولانا اللہ وسایا صاحب
صفحات: 672
ناشر: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان

تعارف:
حضرت مولاناعبداللطیف مسعودؒ (م11؍مئی2003ء) ڈسکہ کے رہائشی تھے۔ جامعہ مدینہ ڈسکہ کے مہتمم حضرت مولانا محمد فیروز خان فاضل دیوبند کے ابتدائی شاگردوں میں سے تھے۔ دورہ حدیث آپ نے جامعہ اشرفیہ لاہور سے کیا۔ شیخ التفسیر حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ اور جامع المعقول والمنقول حضرت مولانا رسول خانؒ کے شاگرد رشید تھے۔ بیعت کا تعلق حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحبؒ سے تھا۔ ایسے نابغہ روز گار شخصیات کی صحبتوں نے آپ کو چمکتا دمکتا ستارہ بنادیا تھا۔ قادیانیت وعیسائیت پر بھرپور گرفت رکھتے تھے۔ ان کا لٹریچر آپ کو ازبر تھا۔ برصغیر میں اس وقت عیسائیت کے لٹریچر پر گہری نظر رکھنے میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ قادیانیت وعیسائیت کے خلاف متعدد وقیع کتب اور عام رسائل تالیف کئے۔ رد قادیانیت کے عنوان پر آپ نے 19 کتب ورسائل لکھے۔ ان میں 18 رسائل کو اس جلد میں شائع کیا جارہا ہے۔

اہم نکات

  • مصنف کی ایک کتاب رفع ونزول وحیات مسیح علیہ السلام بھی ہے جو احتساب قادیانیت میں شائع نہیں کی گئی، کیونکہ وہ علیحدہ مل جاتی ہے۔
  • مرزائیوں کو احمدی کہنا زبردست کفر ہے، مرزاقادیانی کی کہانی اس کی اپنی زبانی، مرزاقادیانی کی سچی باتیں، مرزاغلام احمد قادیانی کے ساٹھ(60) شاہکار جھوٹ بھی اس جلد میں شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

احتساب قادیانیت جلد 25

احتساب قادیانیت جلد 25 - مولانا محمد عالم آسی

احتساب قادیانیت جلد 22

احتساب قادیانیت جلد 22 صحیفہ تقدیر کا تعارف

محاسبہ قادیانیت جلد 32

محاسبہ قادیانیت جلد 32- اکابر دیوبند کا فتنہ قادیانیت پر رد

عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ — مستند علم، واضح رہنمائی

اپنے سوال پوچھیں Urdu | English | Arabic میں