ماہنامہ لولاک ملتان کا تعارف
خلاصہ ماہنامہ لولاک عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ترجمان رسالہ ہے جو 1964ء میں مولانا تاج محمودؒ نے فیصل آباد سے شروع کیا۔ 1997ء میں مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلے سے اسے ہفتہ وار سے ماہنامہ کر کے ملتان سے شائع کیا جانے لگا۔ اس رسالے کا بنیادی مقصد تعلیم، اصلاح، تبلیغ اور عقیدہ ختم نبوت کی ترجمانی ہے۔
متعلقہ موضوعات
ماہنامہ لولاک ملتان کا تعارف
خلاصہ ماہنامہ لولاک عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ترجمان رسالہ ہے جو 1964ء میں مولانا تاج محمودؒ نے فیصل آباد سے شروع کیا۔ 1997ء میں مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلے سے اسے ہفتہ وار سے ماہنامہ کر کے ملتان سے شائع کیا جانے لگا۔ اس رسالے کا بنیادی مقصد تعلیم، اصلاح، تبلیغ اور عقیدہ ختم نبوت کی ترجمانی ہے۔
ہفت روزہ لولاک کے بانی
مولانا تاج محمودؒ کی خدمات
مولانا تاج محمودؒ نے 1964ء میں ہفتہ وار لولاک کا فیصل آباد سے اجراء فرمایا تھا۔ اس کا پہلا شمارہ 20؍مارچ 1964ء کو شائع ہوا یہ رسالہ خالصتاً تبلیغی اصلاحی اور تعلیمی تھا اور انہیں خطوط پر حضرت مولانا مرحوم نے پرچہ کو اپنی زندگی کے آخری وقت تک جاری رکھا۔ آپ کی وفات (جنوری 1984ء) میں ہوئی۔
صاحبزادہ طارق محمود کا کردار
آپ کی وفات کے بعد آپ کے جانشین حضرت صاحبزادہ طارق محمود صاحب نے (مئی 1997ء) تک پرچہ کی آبیاری فرمائی۔ محترم صاحبزادہ کی صحت، گھریلو وجماعتی ذمہ داریوں کے باعث ان کی خواہش تھی کہ اب پرچہ مجلس کے مرکزی دفتر ملتان سے شائع ہو۔
ماہنامہ لولاک کی ابتداء
ملتان منتقلی کا فیصلہ
اس امر پر مرکزی مجلس شوریٰ نے 1997ء کے اجلاس میں طویل غور وفکر کے بعد فیصلہ کیا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ترجمان کی حیثیت سے ہفتہ وار لولاک کی ایک عظیم تاریخ اور گراں قدر خدمات ہیں۔ اب جب کہ بحمدہٖ تعالیٰ عالمی مجلس کا ایک ہفتہ وار ترجمان ”ختم نبوت کراچی” بھی بڑی آب وتاب اور کامیابی سے جاری ہے۔ اس لئے کراچی کے پرچہ کو نہ صرف ہفتہ وار رہنے دیا جائے بلکہ اسے مزید خوب سے خوب تر بنایا جائے اور ساتھ ہی ہفتہ وار لولاک کو بجائے ہفتہ وار کے ماہنامہ کردیا جائے اور فیصل آباد کی بجائے ملتان کے مرکزی دفتر سے اس کی اشاعت کا اہتمام کیا جائے۔ الحمدﷲ! پریس برانچ لاہور نے اس کے لئے ”این او سی” جاری کیا ہوا ہے۔
ماہنامہ لولاک ملتان کے اہداف ومقاصد
تعلیمی، اصلاحی اور تبلیغی مقاصد
بحمدہٖ تعالیٰ آج بھی اس پرچہ کے بنیادی اہداف تعلیمی، اصلاحی تبلیغی ہوں گے۔ اس کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ اتحاد وبین المسلمین کا علمبردار اور رحمت عالمؐ کی عزت وناموس کے تحفظ اور عقیدہ ختم نبوت کی ترجمانی کا داعی اور خادم ہوگا۔ اس کی خوبیوں اور خامیوں پر آپ حضرات مطلع فرمائیں گے۔ ہماری کوشش ہوگی اسے بہتر سے بہتر انداز میں آپ حضرات کے سامنے پیش کرسکیں۔ اللہ رب العزت اپنی رحمت وعنایت خاص سے آنحضرتؐکی ختم نبوت کے صدقے ہمیں اپنے مقصد میں کامیاب فرمائیں اور ان حقیر خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ حق تعالیٰ شانہ اپنے رحم وکرم کا معاملہ فرمائیں اور تمام رکاوٹوں کو دور فرما کر آسانیوں کی نعمت ارزاں فرمائیں۔ آمین ثم آمین!
بحرمۃ النبی الامی الکریم خاتم النبیین وعلٰی آلہٖ واصحابہٖ وازواجہٖ وعلینا معھم یا ارحم الراحمین۔ رب یسّر ولا تعسّ
